ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون نے جمعرت کے روز نادرا آفس خضدار کا دورہ

خضدار: 14 دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون نے جمعرت کے روز نادرا آفس خضدار کا دورہ کیا وہاں نیشنل آئی ڈی کارڈ بنانے کے حوالے سے عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔ اور اس موقع پر نادرا آفس عملے کو ہدایت کی کہ وہ نادرا کی وسعت میں اضافہ کریں کاؤنٹرز بڑھائیں تاکہ عوام کو انتظار کی مشکل درپیش نہ ہو اور انہیں ٹوکن کے حصول و شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہو۔ چونکہ خضدار کی آبادی زیادہ ہے اور دور دراز سے لوگ آتے ہیں ان کو دن بھر انتظار کرنا پڑتا ہے خضدار کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ منیجر نادرا خضدار عارف بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو نادرا آفس سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضدار میر عبدالرزاق زہری پی پی پی خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری نیشنل پارٹی خضدار کے رہنماء میر عبدالرحیم کر د بی این پی کے رہنماء حاجی محمد اقبال بلوچ ہدایت اللہ زہری بھی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے ۔

Web Desk

Comments are closed.