کچھی14دسمبر(نمائندہ عسکر):ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے سول ہسپتال ڈھاڈر کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری نے انہیں نیوٹریشن پروگرام۔ ادویات کی فراہمی اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔
دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میل وارڈ فیمیل وارڈ میں موجود مریضوں کی بھی عیادت کی ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے ڈاکٹرز کو سختی سے ہدایت دیں کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ارد گرد کے علاوہ زیادہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں کوشش کی جائے کہ مریض مایوس ہو کر نہ نکلے بلکہ خوش ھو کر جائیں انہیں بہترین خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نئی تعمیر شدہ OT اور ٹراما سینٹر کی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کافی مدد ملے گی
Comments are closed.