ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس

پشین14دسمبر(نمائندہ عسکر):ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سلیم زرکون,ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن(فیمیل)خالدہ تاج,ڈی,ڈی,ای,او(فیمیل) فریدہ سرور ڈی,ڈی,ای,او(فیمیل) کاریزات خاتمہ کاکڑڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوارڈینیٹر آر,ٹی,ایس,ایم سید ضیاءالدین، ڈسٹرکٹ منیجر ای،ایس،پی (یونیسف) اسماعیل خان جلالزئی اور جی,ٹی,اے کے ضلعی صدر محمد عارف ترین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تین نکات پر مشتمل ایجنڈا کے مطابق قابل قدر فیصلے کیے گئے جبکہ درس و تدریس کے عمل کو مزید فعال بنانے اور بند تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ عرصہ دراز سے بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے محکمہ تعلیم سے منسلک تمام آفیسران اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ان تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی مکمل حاضری کو یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدگی کے مرتکب اساتذہ کی تنخوا ہوں سے 29 دن کے تنخواہ کی کٹھوتی کے ساتھ ساتھ مزید قانونی کار روائی بھی کی جائے گی اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر،ریئل ٹائم اسکول مانیٹرنگ کا نمائندہ اور کلسٹر ہیڈ سمیت تمام ڈی،ڈی،اوز تعلیمی اداروں کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اور ان تمام کا کسی اسکول یا کسی ٹیچر سے متعلق رپورٹس میں مسابقت ضروری ہے تاکہ ایک مستند طریقہ کار کے تحت غیر فعال اسکولوں کو فعال بنایا جا سکے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی بہتری کے لیے کوشاں یونیسیف کے نمائندگان بھی تدریسی عمل میں بہتری لانے کے لیے محکمہ تعلیم کے ساتھ اپنے روابط مزید مضبوط بنائیں تاکہ بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکیجبکہ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے کام کرنے والی این،جی،اوز کے تمام تعمیراتی کام کے معیار کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاہم آئندہ کے اجلاس میں تمام متعلقہ کلسٹر ہیڈز کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور ضلع کے تمام اسکولوں میں غیر حاضراساتذہ کی تفصیل اور وہاں پر جاری غیر معیاری ترقیاتی عمل کے خلاف تمام تفصیلات مرتب کر کے رپورٹ پیش کیا جائے ۔

Web Desk

Comments are closed.