ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور گنداواہ کے زیر صدارت ہندو کمیونٹی کے روحانی پیشوا مہاراج کرشنا نند کی 26ویں سالانہ برسی کے موقع پر سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں سے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں و زائرین کے قافلوں کی سیکیورٹی ودیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

جھل مگسی 14دسمبر(نمائندہ عسکر):گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور گنداواہ کے زیر صدارت ہندو کمیونٹی کے روحانی پیشوا مہاراج کرشنا نند کی 26ویں سالانہ برسی کے موقع پر سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں سے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں و زائرین کے قافلوں کی سیکیورٹی ودیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں ۔ تمام شاہرا ہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر کے زائرین کو کانوائی کی شکل میں لیویز فورس کی موبائلز کے ذریعے انکی منزل مقصود تک بحفاظت پہنچایا جائے مندر کے داخلی راستوں میں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں دربار اور مندر کے چاروں اطراف کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری و دیگر حساس اداروں کے اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ پر امن طور پر برسی کی تقریبات اختتام پذیر ہوں .

Web Desk

Comments are closed.