کوئٹہ 14دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد خان اور فرید الحق کے دائر کردہ فوری آئینی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندی کا فیصلہ برائے پی بی۔ 13 نصیر آباد۔ 1 اور پی بی۔ 14 نصیر اباد۔ 2 کو کالعدم قرار دیا۔ معزز بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایات دیں کہ حتمی حد بندی (فارم۔ 7) برائے پی بی۔ 13 نصیرآباد۔ 1 اور پی بی۔ 14 نصیر آباد۔ 2 کو عدالت عالیہ کے سفارش کردہ طریقے کے مطابق جاری کی جائے ۔
Comments are closed.