اقوام متحدہ کی ادارہ برائے آبادی فنڈ کے زیر اہتمام ملکی مصروفیت ورکنگ گروپ کا 31واں اجلاس

کوئٹہ14 دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ اقوام متحدہ کی ادارہ برائے آبادی فنڈ کے زیر اہتمام ملکی مصروفیت ورکنگ گروپ کا 31واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے محکمہ جات صحت، بہبود ابادی، منصوبہ بندی اور غیر سرکاری اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ازاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ان محکمہ جات اور اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے تجاویزات برائے بہبود ابادی زیر غور ائے ۔ اجلاس کے شرکائنے ملک کے ابادی سے متعلق امور، سرگرمیوں اور ائندہ کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کی۔ اجلاس میں مواصلات کی حکمت عملی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ملکی مصروفیت ورکنگ گروپ کے ائندہ کے اجلاسوں میں بہبود ابادی سے متعلق ٹھوس اور قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے مانع حمل ادویات کی خریداری پر حائل رکاوٹوں پر بھی تفصیلی بحث کی اور اس کو ملک بھر میں عوام کے دسترس میں لانے کے لیے مختلف فیصلے کیے ۔ اجلاس میں ابادی کو قابو کرنے اور عوام کو شعور و اگاہی دینے کے لیے ذرائع ابلاغ، تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے منعقد کرنے، علماء کے ساتھ نشستوں کو منعقد کرنے , مقامی نمائندوں کے ذریعے عوام میں ابادی سے متعلق شعور اجاگر کرنے، خواتین کی تعلیم پر زور دینے اور دیگر ذرائع کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.