گوادر 14 دسمبر(نمائندہ عسکر): محکمہ کھیل و ثقافت امور نوجوانان کی جانب سے گوادر یوتھ فیسٹیول کا شاندار اختتامی تقریب منعقد ھواجو پانچ روز تک جاری رہا گوادر یوتھ فیسٹیول کا افتتاح نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان بوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کیا ھے گوادر یوتھ فیسٹیول میں گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اختتامی تقریب میں بلوچی مشاعرہ اور ساز زیمل کا پروگرام منعقد ہوا۔
جس میں مقامی نوجوانوں،شاعروں نے اپنے اپنے کلام پیش کیے جبکہ ساز زیمل پروگرام پروگرام میں سلیم آمین سمیت دیگر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کیے اس موقع پر ادارہ ثقافت بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اصغر علی نے کہا گوادر یوتھ فیسٹیول کا انعقاد نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان کا ذاتی دلچسپی کے مرھون منت ھے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلٹ فارم مہیا ھو ان کا کہنا تھا کہ فیسٹول کا مقصد گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ھے تاکہ نوجوان باضابطہ طور پر اپنی معاشرتی اور ثقافتی خیالات کا تبادلہ کر سکیں اور نوجوان صحت مند مثبت اور تعمیری معاشرے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی نگراں وزیر کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان میر جمال خان رئیسانی کا ہم مرعون منت ہیں،اس فیسٹیول میں گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں نوجوانوں کے لئے تفریح کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھیلوں کے لئے سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں اور کھیلوں کے لئے مختلف پلان تیار کیے جا رہے ہیں جس سے نوجوانوں کے فلاح و بہبود سمیت کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت اس سلسلے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کر رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی گوادر یوتھ فیسٹیول میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر نوجوانوں،طلباؤطالبات میں انعامات اور شیلڈ بپیش کیے ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ ثقافت محمد اصغر علی کا کہنا تھا کہ گوادر کی دھرتی ثقافتی اعتبار سے بہت زرخیز ہے ۔ فن و ثقافت کے فروغ کیلیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے،
واضح رہے کہ ادارہ ثقافت بلوچستان اور یوتھ افیئر بلوچستان کے زیرِ اہتمام اسپورٹ اینڈ کلچر فیسٹیول 2023 میں آر سی ڈی کونسل گْوادر میں نوجوان آرٹسٹوں کا پینٹنگ نمائش، پسنی سینڈآرٹ سرکل پسنی کے آرٹسٹوں کا ’’سینڈ اسکلپچر آرٹ‘‘ کی خوبصورت نمائش، حسین زیب کے ’’برن آرٹ‘‘ تصویروں کی نمائش اور شام کو گْوادر کے فنکاروں کا اسٹیج ڈرامہ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام میں شریک شرکاء نے تمام آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں داد پیش کیا.
Comments are closed.