گزشتہ سال 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے جہاں ضلع نصیر آباد کو بری طرح متاثر کیا

نصیر آباد 14دسمبر(نمائندہ عسکر) :۔ گزشتہ سال 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے جہاں ضلع نصیر آباد کو بری طرح متاثر کیا سیلاب کی تباہ کاریوں نے وسیع پیمانے پر اپنی تباہی کے نقش طاری کیے تو وہاں پر روڈ انفراسٹرکچر بلڈنگز اور دیہی علاقوں کو ملانے والی پلوں کو بھی نہیں بخشا ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر تحصیل کو ملانے والی ربیع کینال پل بھی سیلاب کی تباہی سے نہ بچ سکی سیلاب کی بے رحم موجیں ربیع کینال پل کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی جس کی وجہ سے تحصیل چھتر کی عوام کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے بروقت اقدامات کیے گئے پل کے تعمیراتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کروا دیا گیا جس کا جائزہ لینے کیلیے گزشتہ دنوں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے بھی پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا تھا اور متعلقہ محکمے کے انجنیئرز کو ہدایات دی تھیں کہ جلد از جلد پل کی تعمیرات کے کام کو مکمل کر کے عوام کی آمد و رفت میں آسانیاں لائی جائیں گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی یار محمد بلوچ کے عملے نے دن رات محنت کر کے پل کے تعمیراتی کام کو مکمل کروایا دیا۔

پل کے تعمیراتی کام میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے بھی گہری دلچسپی لی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں متعدد بار ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے پل کے تعمیراتی کام کا گاہے بگاہے جائزہ لیتی رہی اور انجنیئرز کو ہدایات دیتی رہیں کہ معیاری کام کو خاطر ملحوظ رکھ کر پل کا کام مکمل کیا جائے بالآخر کڑی محنت اور آفسیران کی جدوجہد کے بعد پل کا تعمیراتی کام مکمل کر کے عوام کی آمدورفت کیلیے عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے مطابق عنقریب پل کو مکمل طور پر بحال کر کے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے استعمال کیا جائے گا

جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو بے حد سراہایا جاریا ہے کیونکہ یہ پل نہ صرف لوگوں کے آمدورفت کیلیے استعمال میں ھوتی ھے بلکہ تحصیل چھتر کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے بھی یہی پل اہم کردار ادا کرتی ہے اس پل کی تعمیر سے ماند ھونے والی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ھو جائینگی۔

Web Desk

Comments are closed.