کوئٹہ 14دسمبر (نمائندہ عسکر):۔ بولان یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 2023 ایم ڈی سی اے ٹی (MDCAT)کے کامیاب انعقاد کے بعد بعض امیدواروں کی جانب سے اعتراضات موصول ہوئیں تھے اس ضمن میں ابتدائی طور پر 148 شکایات موصول ہوئیں جنہیں نسٹ (NUST)اور پی ایم ڈی سی (PMDC)کو مزید کار روائی کے لیے بھجوایا گیا تھا مگر مذکورہ حکام نے ان شکایات کو بلا جواز اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا تھا بعد ازیں یونیورسٹی ھذا (BUMHS)نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے رجسٹرار صاحب کی صدارت میں مورخہ 19اکتوبر 2023 کو ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ مختلف امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور تحقیقات کی جائیں مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی نے شکایت کنندہ امیدواروں کو ذاتی طور پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونیاور ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی لہذا امیدوار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اس ضمن میں مختلف امیدواروں کی جانب سے مندرجہ ذیل شکایت موصول ہوئیں 1) پیپر کے گرین بک لٹ کے تین صفات سوشل میڈیا پر لیک ہوئے (2) 80 فیصد پیپر انتہائی مشکل تھا (3)) دوران امتحان کچھ نگران امیدواروں کی مدد کر رہے تھے (4)پرچہ اؤٹ اف سلیبس تھا (5)بعض امیدوار ہال میں موبائل فون استعمال کر رہے تھے (5)امتحان ہالز ناکافی تھے (6) Answer key میں بہت سی غلطیاں تھیں (7)موبائل فونز کے لیے گیٹ پر سکریننگ نہ کافی تھی (8)رجسٹرڈ امیدواروں میں بعض ایم بی بی ایس کے طلباء امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے (9) ٹیسٹ میں پی ایم ڈی سی کی مجوزہ criteria پر عمل نہیں ہوا (10)پوسٹ ہائیک analysisکے وقت امتحانی بک لٹ موجود نہیں تھی(11) ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جائے ۔ کمیٹی نے مذکورہ بالا تمام شکایت کی گہرائی سے تحقیقات کیں اور شکایات کنندگان کو ثبوت مہیا کرنے کا کہا مگر کوئی شکایت کنندہ ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا اور سنی سنائی باتوں اور سوشل میڈیا پر انے والے جھوٹی خبروں کا سہارا لیتے رہے جہاں تک پیپر کے مشکل ہونے کا تعلق ہے تو پیپر پی ایم ڈی سی کے question Bank سے لیے گئے سوالات پر مشتمل ہوتا ہے نیز Answer key کے غلط ہونے کی شکایت پر(NUST) نے پوسٹ ہا ک تجزیہ کر کے یہ رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کی تھی لہذا کمیٹی نے امیدواروں کی دیگر تمام شکایات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ایک امیدوار کو ٹریس کر لیا گیا اور اس نے اقرار کیا ہے کہ یہ کام اس نے کیا ہے لہذا کمیٹی نے مذکورہ امیدوار کو ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ سے ناہل کر دیا.
Comments are closed.