اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

0

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 

7 کاروائیوں میں 417 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

مندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب 156 کلو چرس اور 48 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

 

نوکنڈی سے 52 کلو چرس، 41 کلو افیون اور 21 کلو مارفین برآمد۔

 

ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب 85.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

خار بارڈر باجوڑ میں دو مختلف کاروائیوں میں 10 کلو چرس برآمد۔

 

گلبرگ کالونی فیصل آباد سے 2.1 کلو چرس اور 6 بوتلیں شراب برآمد، ملزم گرفتار۔

 

جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ملزم سے 1.1 کلو آئس برآمد۔

 

رنگ روڈ پشاور کے قریب 1 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان اے این ایف*

Daily Askar

Comments are closed.