8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر اپنے نامزدامیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ مولانا عبدالمنان
مخالفین اپنے کرپشن اور کمیشن چھپانے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں ۔ حاجی غوث اللہ اچکزئی
چمن(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
جےیوآئی ضلع قلعہ عبداللہ / چمن کے مجلس عاملہ ، شوراء اراکین تحصیل چمن کے مجلس عاملہ اور تمام حلقوں کے مجلس عاملوں اور سنئیر اراکین کا ایک مشترکہ پروقار کارنر میٹنگ مسلم کولڈ اسٹوریج میں منعقد ہوا
جس کی صدرات جےیوآئی تحصیل چمن کے امیر مولانا عبدالمنان نے کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عزیز اللہ عزیزی نے حاصل کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض پریس سیکرٹری و الیکشن سیل کے سربراہ عبدالوارث جانثار نے سر انجام دیا اور الیکشن کے متعلق تمام ضروری اقدامات و انتظامات پر شرکاء کو تفصیلی بریفینگ دی
پروگرام سے جےیوآئی عیدگاہ یونین کے نائب امیر مولانا صلاح الدین یونین کونسل 19/20 کے امیر مولانا قاری حمداللہ حلقہ پرانہ چمن کے امیر مولانا حافظ اختر قبائلی رہنما ملک محمد عمر قبائلی رہنماء سیف اللہ خان اچکزئی قبائلی رہنما حاجی ملنگ محمود پانیزئی حلقہ سرکی تیلری کے امیر مولانا محمد عباس حلقہ دامان میرالزئی کے امیر قاری محمد سلیم اللہ حاجی لعل محمد نورزئی جےیوآئی بوغرہ سٹی کے امیر حافظ محمد ایوب جانشین حضرت قاری شیرعلی مرحوم مولانا شبیراحمد قاری محمداسلم علم یارحلقہ سرکی تیلری شین تالاب کے امیر مولانا محمدسرور حلقہ ژڑہ بند کے امیر مولانا مفتی شمس اللہ ماسٹر حاجی محمد غنی قبائلی رہنماءحاجی محمد طاہر حاجی عبدالرازق صالح زئی ڈاکٹر ارشاد احمد صاحب مولانا حافظ عبدالقیوم عابد جےیوآئی تحصیل چمن کے سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا محمد صادق جےیوآئی تحصیل چمن کے سابق امیر مولانا عبدالستار جانشین علامہ عبدلکریم رحمہ اللہ مولانا مفتی حمیداللہ مولانا شمس اللہ جےیوآئی تحصیل چمن کے سابق امیر مولانا عبدالخالق خادم صوبائی ناظم مالیات وپی بی 51 چمن سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حاجی غوث اللہ اچکزئی جانشین مولانا حافظ عبدالظاہر رحمہ اللہ حافظ سراج الدین شیخ الحدیث مولانا حافظ خیرمحمد صوبائی رہنما مولانا عبدالولی جےیوآئی تحصیل چمن کے امیر مولانا عبدالمنان نے خطاب کیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے اسمبلی کے اندر اور باہر ہرفلور پر اسلام ، شعائر اسلام اور دینی مدارس کی تحفظ کےلیے بھرپور کردار ادا کیا ہے
انہوں نے کہا کہ کارکن تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر 8 فروری کو جمعیت علماء اسلام کی کامیابی اور قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کے سیاسی قد مضبوط بنانے کےلیے کتاب پر مہر لگاکر دین دوستی کا ثبوت دیں ۔
اجلاس کی اختتامی دعا ضلعی رہنما مولانا محمد نسیم نے کی
Comments are closed.