لورالائی15 جنوری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معائنہ کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کرنے کا سلسلہ جاری ھے سی ایم آئی ٹی ٹیم کے سنئیر ممبر محمد صدیق مندوخیل کی زیر صدارت لورالائی ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے حوالے سے کمشنر آفس لورالائی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ایم آئی ٹی کے ممبر عزیز اللہ غرشین، ممبر محمد ذاکر، ایس ای بی انیڈ آر روڈ جہانزیب کاکڑ،ایس ڈی او پی ایچ ای عبدالغفور مری،ڈاہر یکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عالم لون،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید ظفر اللہ شاہ ودیگر محکموں کے ڈویژنل آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے موقع پر تمام آفیسران نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مفاد میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی سئنیر ممبر سی ایم آئی ٹی محمد صدیق مندوخیل نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں میں مسائل درپیش آ رہے ہیں ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے تمام افسران کو کہیں بھی ہماری مدد کی ضرورت پڑے تو ہم فوری اقدامات کریں گے لورالائی ٹو سنجاوی روڈ،لورالائی ٹو سپیراہ راغہ روڈ،شبوزئی ٹو تونسہ۔موسی خیل روڈ،کنگری ٹو موسیٰ خیل روڈ، رکنی ٹو بارکھان روڈ لورالائی شہر میں پینے کے صاف پانی ضلع میں تمام زیر تعمیر بلڈنگز کے بارے رپورٹ طلب کی اورتمام افیسران کو ہدایت کی وہ اپنے دفاتر میں موجودگی سے عوام کے مسائل بروقت حل ہو سکیں گے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر تمام ترقیاتی امور پر کڑی نگرانی رکھیں غیر معیاری کام کے خلاف ایکشن لیں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اب ضروری ہے کہ اس رقم کو صحیح معنوں میں استعمال میں لا کر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں رقم کو ضائع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کے ٹیکسز سے زیر تعمیر منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے بعدزاں وزیراعلی معائنہ ٹیم کے ممبر محمد صدیق مندوخیل نے زیر تعمیر روڈ اور بلڈنگز کا جائزہ لیا ایگزیکٹو انجینئر نے انہیں منصوبے کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
Comments are closed.