بیلجیم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی امور کی کمیٹی میں لٹویا کے مستقل مندوب سے ملاقات ، باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق

0

بیلجیم ، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی امور کی کمیٹی میں لٹویا کے مستقل مندوب سفیر آئورس لیسس سے ملاقات کی۔ بیلجیم میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مستقبل میں روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.