ڈیرہ مرادجمالی(نادرلہڑی سے)
نصیرآباد میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہماگہمی میں اضافہ ہوگیا پاکستان سنی تحریک نےعلاقائی سطح پرحلقہ پی بی 14 تمبو سے سابق صوبائی وزیر میر
عبدالغفور لہڑی اور سابق صوبائی وزیرحاجی محمد خان لہڑی کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا عام انتخابات میں حلقہ 14 پی بی 14تمبو کے امیدوارحاجی میرمحمد خان لہڑی کو بھرپورسپورٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک نصیرآباد ڈویژن کےسرپرست اعلی وڈیرہ میر محمد جتک اورضلعی صدر نصیرآباد محمد فاضل نیچاری نےصحافیوں سے بات چیت کرتےہوئےکیا انھوں نےکہاکہ علاقائی سطح پرہم پاکستان سنی تحریک کےپیلٹ فارم سے نصیرآباد کےحلقہ پی بی 14
تمبو کےامیدوارحاجی میر محمد خان لہڑی کی عام انتخابات کےلیےحمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ علاقائی سطح پر بلخصوص حلقہ پی بی 14تمبو میں عوامی خدمت کے ساتھ اجتماعی ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دی ہےہم نے ماضی میں بھی اس کو سپورٹ کیا تھا اوراب بھی جنرل الیکشن 2024 میں عوامی اورعلاقائی وسیع تر مفاد میں سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی اورحاجی میرمحمد خان لہڑی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں پاکستان سنی تحریک کے ورکزز۔سپورٹرز اور ووٹرز پولنگ کےروز 8 فروری کو حلقہ پی بی 14تمبوکےامیدوار حاجی میرمحمد خان لہڑی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں ان کی کامیابی علاقے کی مذید ترقی اور خوشحالی کےلیےاہم سنگ میل ثابت ہوگا۔۔
Comments are closed.