صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ میں خواتین میں لیڈر شپ اور صلاحیتیں اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقد ویمنز وائس اینڈ لیڈر شپ کانفرنس میں شرکت کی

0

ہنزہ : صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ میں خواتین میں لیڈر شپ اور صلاحیتیں اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقد ویمنز وائس اینڈ لیڈر شپ کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ضلع بھر سے سےباصلاحیت خواتین اور طالبات بھی شریک ہوئیں۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو نے کہا ہنزہ کی خواتین بے انتہا صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی خواہش اور صلاحیت رکھتی ہیں۔ اگر ان کی سیاست سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ مردوں کے شانہ بشانہ خطے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشرے میں جائز مقام اور تحفظ کا احساس دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور گلگت بلتستان کی خواتین میں تعلیم اور معاشی خودمختاری کا احساس پروان چڑھانا ناگزیر ہے۔ خواتین کو ترقی کے عمل میں شریک کئے بنا کوئی بھی قوم عالمی سطح پر اپنی شناخت نہیں بنا سکتی۔ ہنزہ کی خواتین نے تعلیم، صحت ، کوہ پیمائی سمیت مختلف کٹھن شعبوں میں بھی گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور مثبت سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کریں تاکہ خطے کے اجتماعی مسائل کے حل میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے مقاصد کا حصول آسان ہو۔

Daily Askar

Comments are closed.