اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ، 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

4

 اسلام آباد۔15جنوری :نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبوں میں صحت سہولت پروگرام میں 30 جولائی 2026ء تک توسیع ، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں اقدامات سمیت سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی موثر منصوبہ بندی، بروقت عملدرآمد اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و آبپاشی، کابینہ، صحت، مواصلات اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز کے سمیت متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی

Web Desk

Comments are closed.