اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف 7 کارروائیاں۔
▪️اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف 7 کارروائیاں۔
▪️ان تمام کاروائیوں میں 184 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 2 افغان باشندوں سمیت 5 ملزمان گرفتار۔
▪️پہلی کاروائی میں موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد۔
برآمدہ چرس گاڑی میں رکھے ہوئے CNG سلنڈر کے اندر سے برآمد ہوئی۔
دوران کارروائی پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار۔
▪️جی ٹی روڈ پر واقع سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو میتھ (آئس) برآمد ہوئی۔
برآمدہ منشیات گاڑی کے بمپر کے نیچے بنائے گئے خُفیہ خانے سے برآمد ہوئی۔
گاڑی میں سوار دو افغان باشندوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
▪️حب ریور روڈ، کراچی پر کارروائی کے دوران مسافر بس میں موجود پارسل سے 22 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
پارسل چمن سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔
▪️رنگ روڈ پشاور پر ٹرک سے 32 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔
خیبر کا رہائشی ملزم منشیات باڑہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔
▪️خیبر کے علاقے باڑہ میں چھپائی گئی 9 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
▪️سیانوالی انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 70 کلو 800 گرام چرس اور 22 کلو 800 گرام افیون برآمد۔
گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر سمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی۔
گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی ملزم کو موقعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔
تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.