سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولنگراشرف محمود نے سیفٹی کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں سرکل ٹریننگ سنٹر بہاولنگر میں پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی سیشن برائے لائن سٹاف کی کامیابی تکمیل پر اسناد تقسیم کیں۔
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولنگراشرف محمود نے سیفٹی کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں سرکل ٹریننگ سنٹر بہاولنگر میں پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی سیشن برائے لائن سٹاف کی کامیابی تکمیل پر اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے لائن سٹاف کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور سیفٹی پر ہر صورت حال میں عمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی متبادل نہیں ہے اور میپکو کو ان کی زندگی سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ اس موقع پرایس ڈی او ٹریننگ سنٹربہاولنگر سرکل غلام سرور،زونل سیکرٹری/ڈویژنل چیئرمین عبدالصمد جوئیہ نے بھی لائن سٹاف کو زندگی کی اہمیت سے آگاہ کیا کہ کبھی بھی کسی بھی صورت حال میں سیفٹی کو پس پشت نہیں ڈالنا کیونکہ گھر پر بچے آپ کی واپسی کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.