ملتان سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک کی ہدایت پر کینٹ سب ڈویژن کی ٹیموں کا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔

ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک کی ہدایت پر کینٹ سب ڈویژن کی ٹیموں کا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔کئی علاقوں میں ریکوری کے لئے اعلانات بھی کروائے گئے۔ ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن انجینئر مطاہر افضل بھٹہ کی سربراہی میں ریکوری انچارج محمد قاسم،میٹرانسپکٹر مقصود احمد، اسسٹنٹ لائن مینوں محمد اظہر اور محمد نعیم پر مشتمل ٹیم نے قاسم بیلہ، لنگڑیال اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیا۔ ریکوری آپریشن کے دوران بیچ 15تا بیچ19کے ماہانہ بجلی بلوں کی وصولیوں کے لئے چیکنگ کی اور بلوں کی ادائیگی کروانے کے لئے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کروائے گئے۔ موضع لنگڑیال میں ریکوری آپریشن کے دوران ایک گھریلو صارف کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا اور مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھی بھیج دی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.