ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 87صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 87صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 14جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو77440روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 15بجلی چوروں کو195612روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 10صارفین کو 256225روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 8صارفین کو221568روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 6 صارفین کو265000 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 15 صارفین کو323900 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 25بجلی چوروں کو 469000 روپے جرمانہ عائد اور تین مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6بجلی چوروں کو200000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
Comments are closed.