ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ریسکیوٹیمیں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ پہنچ گئیں۔

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ریسکیوٹیمیں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ پہنچ گئیں۔ وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی ہدایت پر میپکو کی ٹیمیں سندھ کے علاقوں کنڈیارو، نوشہرہ فیروز، سکرنڈ اور دیگر علاقوں سے گزر کر حیدر آباد اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں پہنچیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیرنگرانی چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی اور انچارج ریجنل کمپلینٹ سنٹر عبدالحفیظ بھٹی میپکو کی ٹیموں کی سربراہی کررہے ہیں۔ چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ میپکو کے 309سٹاف پر مشتمل 60ٹیمیں سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے آپریشن کریں گی اور سی ای او میپکو کی ہدایت پر میپکو کی ٹیموں کو مکمل ٹی اینڈ پی، سیفٹی آلات اور ضروری سامان سے لیس کیاگیاہے۔ واٹر پمپس اور ہیوی مشینری سے لیس وہیکلز بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.