09 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون
09 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون
لاہور۔15جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم فہد ہارون نے جمعرات کی شام جناح ہائوس کا دورہ کیا اور انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس میں 09 مئی کو جو ہوا وہ ہمارے لئے سیاہ دن ہے، دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، متشدد افراد نے جناح ہائوس میں واقع مسجد تک کو بھی نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ ان سب کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Comments are closed.