بارکھان14 اگست :-ضلعی انتظامیہ بارکھان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاجس میں فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کی تمام ٹیموں نے حصہ لیا۔اور اج 14 اگست کو شام کہ وقت فٹ بال اور کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کرائے گئے. فائنل میچ جس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداحمید زہری ونگ کمانڈر ایف سی باركهان کرنل سجاد جتوئی چیئر مین باركهان سردارذادہ غفور خان کھیتران ۔وائس چیئر مین شاہ نواز کھیتران ۔خان خیرو خان ۔ڈی ایچ او عبدالحمید لہڑی باركهان نادرا انچارج رؤف احمد ۔پی ایس ڈپٹی کمشنر بارکھان حبیب خان کھیتران ڈی ای او بارکھان نوید لطیف ۔سپورٹس افیسر بارکھان امیر جان ,ضلعی افسران، قبائلی معتبرین اور فٹ بال و کرکٹ کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اخر میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور سپورٹس افیسر کی طرف سےونر اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئی۔سپورٹ افیسر کی طرف سے تقریب کے شرکاء اور مہمانان خاص ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری ایف سی سجاد جتوئی ضلعی چیئرمین سردارزادہ عبدالغفور اور وائس چیئرمین وڈیرہ شاہنواز کو سیو نیئر بھی پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنربارکھان کی طرف سے لیویز ایف سی اور پاکستان ارمی کے شہداءکی فیملیوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار کا دورہ کیا اور جن دکانداروں نے 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے اپنی دکانوں کو بہتر سجایا تھا ان میں نقد انعام بھی تقسیم کیے۔اور انہیں داد بھی دی ۔اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنا یوم ازادی کادن پر وقار اور شاندار طریقے سے مناتے ہیں ۔
Comments are closed.