کوئٹہ15 اگست :۔ سیکرٹری سماجی بہبود عمران خان کے زیر صدارت بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے بورڈ کا بیسواں 20 اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سماجی بہبودڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود سیلم کھوسو، بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے پروگرام ڈائر یکٹر ممتاز احمد بلوچ، ڈاکٹر صادق اچگزئی ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل، ڈاکٹر ذاہد محمود، ڈاکٹر حنیف مینگل،ڈاکٹر عاریہ معصوم ،ڈاکٹر عبد الحق بلوچ ڈاکٹر فرید سملانی ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود ناصر باجوئی ،امرت لعل،ایم آئی ایس افیسر سعادت افتخار کے علاوہ بولان میڈکل ہسپتال اور سینار ہسپتال کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. اجلاس میں مجمومی طور پر صوبے بھر کے مختلف امراض میں مبتلا 532 نئے کیسز پیش کئے جن میں 515 کے علاج کی منظوری دی گئی. بورڈ کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے کیسز میں سینار ہسپتال کی179 بولان میڈکل ہسپتال (BMC) کے 161 آغا خان ہسپتال کراچی کے69 ضیاء الدین ہسپتال کراچی کے 21 لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے13 این آئی بی ڈی کراچی کے 8 شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے 20 کرن ہسپتال کراچی 1 نیشنل میڈیکل سنٹر کراچی کے4، شوکت خانم کے 2 طبہ ھارٹ اہسپتال کراچی کی 6 اور گعمبٹ اہسپتال کے 20، پیٹل ھسپتال کراچی کے 2، پی کے ایل ھسپتال لاھور کے 1ہیں. واضع رہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے تحت 8 موزی امراض جن میں کینسر، امراض قلب کے سنگین مرض حادثاتی طور پر جھلس جانے والے مریضوں کے امپلائمنٹ / لیمب سہونگ گردوں کی پیوند کاری کی سہولت یرقان کے امراض میں مریض جگر کی پیوند کاری تیھیلسمیا اور خصوصی افراد کاعلاج معالجہ کے علاج کے لئے اب تک کثیر تعداد میں عام لوگوں کا مکمل علاج کا بندوبست کیا جا چکا ہے جو کہ اب نارمل اور خوش گوار زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں.اس موقع پر سیکرٹری سماجی بہبود نے کہا کہ تمام کیسوں کی مکمل چھان بین اور لوازمات کا تفصیلی معائنہ کیا گیااور ان کی منظوری دی گئی اور مکمل شفافیت کی بنا پر ملک کے مایہ ناز اہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کیلئے بھجوایا گیا ہے جہاں پر غریب ،نادر اور مستحق افراد اپنے انداز میں علاج معالجہ کرواکر ایک صحت مند زندگی اپنے اور بچوں اور گھر والوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان افراد کاتعلق صوبے بھر کے غریب اور نادر خاندانوں سے ہیں ان کی مکمل علاج و معالجے کیلئے صوبے اور ملک کے بہترین ہسپتالوں میں انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ ان کی مکمل علاج ہوسکے۔ہمیں ملکی سطح پر ایسے ہسپتالوں کو ترجہیی دینی چاہیے جو ہسپتال علاج کے حوالے سے ستا ہو تاکہ خطیر رقم بچا کر ان جیسے دوسرے مریضوں کا بھی علاج ممکن ہوسکے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے پروگرام ڈائریکٹر ممتازاحمد بلوچ نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز جوکہ اب بلوچستان بھر کے تمام ضلعوں کے مریضوں کو علاج کیلئے صوبائی اور ملکی سطح پر علاج کرتے ہیں اور بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے پاس مختص کی گئی رقم اور وسائل سے مریضوں کے زیادہ کیسز آرہا ہیں جوکہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ اپنے وسائل سے اس صوبےکا خدمت کرسکے سیکرٹری سماجی بہبود عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کی بدولت صوبے بھر کے تمام مستحق مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ حکومت بلوچستان انڈومنٹ کے تحت سے زہر علاج مریضوں کے مسائل حل کرنے اور انھیں مزید سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔اور اس ضمن میں نئے ھسپتالوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ صوبے کے غریب مریضوں کا علاج معالجہ بہت طور پر ممکن ہو سکے۔
Comments are closed.