کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں16اگست تا 18 اگست تک کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار، ملک پلانٹ،جناح روڈ، بروری روڈ، جناح ٹاون، نواںکلی، اولڈسمنگلی، عالم خان، انٹرکنیکٹر، مالک، مرک فیکٹری، ایف سی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون،سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، جڑسا، واسا، غازی، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیوجان محمدروڈ، سریاب کالونی،خیر بخش مری، سرکی روڈ، اے ون سٹی،سمنگلی ایکسپریس، کرانی انڈسٹریل فیڈرنیز مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، مری آباد،سید آباد،طوغی روڈ،اسٹاف کالج، سدرن کمانڈ، نیو ایم ای ایس، لیاقت بازار، سٹی ،گلستان ،نارکوٹکس اور سرینافیڈرزاور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ایئرپورٹ روڈ،ادیان،کڈنی، داریم،خروٹ اباد، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، عمر، تکاتو، واسا، پی اے ایف شیخ ماندہ ،جبل نور، انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے ایف جی ایس، بن یامین شاہین اسٹیل، کیو ایس سیمنٹ، اولڈاورنیومیاں غنڈی، غازی اسٹیل، عاصم آباد، پشتون آبادایکسپریس، اولڈاورنیو پشتون آباد،شموزئی، راڈار، کمبیلا،واسا، شیخ زید، سریاب مل، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس اور زرغون گرڈ اسٹیشن کے نواںکلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز فیڈروںسے16اگست تا18 اگست تک روزانہ صبح11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بند رہے گی۔دریں اثناء132Kvپسنی۔ گوادر ٹرانسمیشن لائن پر 16 اور 17 اگست کو ڈسک انسولیٹرز کی تبدیلی کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132Kvاورماڑہ اور گوادر انڈسٹریل گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسکے علاوہ تمپ گرڈ اسٹیشن میں بھی کام کے سلسلے میں 17 اگست کو صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔
Comments are closed.