ثمینہ ممتاز کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے بلو چستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

1

کوئٹہ (این این آئی) سینیٹر ثمینہ ممتاز کی سینیٹ کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے بلو چستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ منگل کو بلو چستان ہائی کورٹ میں حب کے دو رہائشیوں علی رضا اور عبدالمجید کی جانب سے سینیٹر ثمینہ ممتاز کی سینیٹ کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ثمینہ ممتاز نے 2021 کے سینیٹ الیکشن سے کچھ دن پہلے سینیٹربننے کےلئے اپنا ووٹ حب بلوچستان میں درج کرایا، ثمینہ ممتاز نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی،ثمینہ ممتاز نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر علی حسن بروہی کے کیسز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرائے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے اپنے شوہر کومختلف مقدمات سے بچانے کےلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استعمال کیا۔ درخواست سینئر قانون دان امان اللہ کنرانی کے توسط سے بلو چستان ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.