اوستا محمد : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر است محمد ڈاکٹر ظفر علی سمجھ کے احکامات پر سٹی کی مختلف گلی محلوں میں مچھر مار اسپرے مہم جاری ہے فوٹو ڈی جی پی آر

0

اوستا محمد / ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر استا محمد ڈاکٹر ظفر علی سمیجو کے احکامات پر سٹی استا محمد کے مختلف گلی محلوں میں مچھر مار اسپرے مہم جاری ہے شہر میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش آ رہی تھی اس لیے میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی ڈپٹی میئر حاجی خان پلال کے تعاون سے چیف آفیسر طاہر حبیب تنیو میونسپل کارپوریشن کے جنرل کونسلر ریاض علی تنیہ نے اپنی نگرانی میں سیول ہسپتال روڈ۔ تنیہ محلہ ۔قادر شاہ محلہ۔ بصرہ چوک۔ محراب شاہ محلہ۔ نورپور جمالی ، لیبر ہسپتال ، سول ہسپتال ، ہسپتال روڈ، عظیم شاہ گلی ، مری محلہ ، حسین آباد محلہ، کاشف عمرانی گلی ، جناح روڈ ، شاہی بازار، سمیجو محلہ افغان گلی ، شامل ہے میں مچھر مار اسپرے کروایا گیا شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر علی سمیجو نے بتایا کہ ملیریا جیسے مہلک وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مچھر مار اسپرے انتہائی اہمیت کا حامل عمل ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام وارڈز میں بالترتیب مہم کو جاری رکھا جا سکے تاکہ ملیریا کی وبا سر نہ اٹھا سکے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا ملیریا کی روک تھام کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل برو کار لائے جائیں گے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ مچھر مار اسپرے مہم کے دوران ہماری ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ مختلف گلی محلوں میں مچھر مار اسپرے اپنی کامیابی سے ہمکنار ہو سکے

Daily Askar

Comments are closed.