_نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ٹراما سینٹر میں زیر علاج مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کی عیادت کی

_نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ٹراما سینٹر میں زیر علاج مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کی عیادت کی اور ان سے انکی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے دھماکے کے دو دیگر زخمیوں کی عیادت بھی کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ ڈاکٹروں نے آگاہ کیا کہ حافظ حمداللہ سمیت دیگر دو زخمی ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں حافظ حمداللہ اور ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ مسافر بس کے زخمی ڈرائیور کو مزید نگہداشت کی ضرورت ہے ۔

Daily Askar

Comments are closed.