_ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر)راجا اطہر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا

_ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر)راجا اطہر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عارف کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب خان کبیزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغنی اور ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی ڈسٹرکٹ سپورٹ افسر محمد داؤد و دیگر افسران نے شرکت کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس صاحب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال اور پرانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ ساتھ تمام بی ایچ یوز کے ملازمین کو اپنے اپنے متعلقہ جائے تعیناتی پر پاپندی کے ساتھ حاضر رہنا پڑیگا اور انکی غیر حاضری غیر قانونی اپنے محکمہ کے قواعد وضوابط کی قطعی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور جو ملازمین اپنے خدمات سر انجام نہیں دینگے ان کے تنخواہیں بند کر کے انھیں ڈیوٹی سے برخاست کیا جاۓ گا
ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں تمام زمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ایمبولینس سروس کو بھی فعال کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اپنے معمولی سی بیماری کے لیئے کہیں کلومیٹر دور جاکر خرچ و اخراجات کرکے علاج کرواتے ہیں جو باعث افسوس ہے
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کو چائے کہ وہ ہسپتال میں آئے ہوئے تمام مریضوں کی علاج ومعالجہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی فرائض کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےسرکاری ہسپتالوں کو علاج و معالجہ کا مرکز نظر آنا چاہیے اور محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کوتائی اور غفلت کو برداشت نہ کریں.

Daily Askar

Comments are closed.