_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سول سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی

_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سول سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ جمعرات کی شام سول سنڈیمن اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جمیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ سے عیادت و مزاج پرسی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمی افراد کو بہتر علاج معالجے کی غرض سے خصوصی طیارے  کے ذریعے کراچی بھیجوانے کے احکامات جاری کئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے حافظ حمد اللہ کے علاج معالجے سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ، جمیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا عبد الواسع وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر ، سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی و دیگر بھی موجود تھے.

Daily Askar

Comments are closed.