پشاور میں خصوصی مہم کے تحت فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز چھاپوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ناقص صفائی پر بیکرز پروڈکشن یونٹس سیل کردیے جبکہ مضر 80 لیٹرز دودھ اور پندرہ کلوگرام کجھور برآمد کرکے تلف کر دیا اس سلسلے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے فوڈ حکام کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی وزیرِ خوراک آصف رفیق کی ھدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم کے تحت پشاور کے فوڈ سیفٹی ٹیموں نےحیات اباد انڈسٹریل اسٹیٹ،اشرف روڈ پر چھاپے مارے جبکہ پشاور ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے حیات کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسلام بیکرز کی چیکنگ کی اور حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی اور ورکرز کی میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پرمذکورہ بیکرز کے پروڈکشن یونٹس کو سربمہر کیا اسی طرح انسپکشن کیدوران اشرف روڈ سے جعلی مس برانڈڈ سمارٹ چوائس جوس کے تقریبا 3 سو سے زائد کاٹن برامد کر کے ضبط۔ کی گئیں ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایک فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی اور شہر کو مختلف خوردنوش آشیاء کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے معائنےکیں چیکنگ کیدوران دودھ لے جانے والی گاڑی سے دودھ کے نمونے غیر معیاری اور مضر صحت ثابت ہونے پر80 لیٹرز دودھ اور دوسری گاڑی سےپندرہ کلوگرام کجھور برآمد کر موقع پر تلف کیا گیا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی اور غیر معیاری خوردنوش آشیاء برآمدگی پر مالکان پربھاری جرمانے عائد کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور ملاوٹ کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور ایسے عناصر کے متعلق فوڈ اتھارٹی حکام کو فوراً آگاہ کریں، اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.

Daily Askar

Comments are closed.