صوبائی وزیر خزانہ و  ریونیو امجد رشید نے کہا ہے کہ با صلاحیت طالب علم بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے

کوئٹہ ، 15 ستمبر

صوبائی وزیر خزانہ و  ریونیو امجد رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مزدور پیشہ ، غریب افراد ، ورکرز جرنسلٹ سمیت تمام نظر انداز طبقات کے با صلاحیت طالب علم بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انہیں اسکالر شپ کے تحت بیرون ملک بھیج کر تعلیمی و شعوری ترقی کے مواقع دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے دفتر کا دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بیف حکام کی جانب سے انہیں ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہی دی گئی صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید نے کہا کہ اسکالر شپ کے تحت غریب اور محروم و نظر انداز طبقات کو اندرون و بیرون ملک تعلیم و ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات بھی تعلیم کے زریعے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے معاشرتی و معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو کر مجموعی قومی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں صوبائی وزیر امجد رشید نے کہا کہ غریب طالب علموں کی خصوصی اسکالرشپ کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو ایک سمری بھیجی جائے گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ حکومت کی سطح پر معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ فراہم کرکے انہیں وسیع پیمانے پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں

Daily Askar

Comments are closed.