تربت میں قتل ہونے والے چھ مزدروں کی لاشیں حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ کردی گئیں

تربت میں قتل ہونے والے چھ مزدروں کی لاشیں حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ کردی گئیں

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے خالد ائیر بیس پر مزدوروں کی میتوں کو ملتان روانہ کیا

ائیر بیس پر مزدوروں کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثاء سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا

بے گناہ مزدوروں کے قتل پر بلوچستان کا ہر فرد رنجیدہ ہے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی شہداء کے ورثاء سے بات چیت

قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم تمام شہید اور زخمی مزدوروں کو حکومت بلوچستان کی جانب سے معاوضہ کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی

بے گناہ مزدوروں کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو واقعہ سے متعلق بریفننگ دی

جاں بحق مزدور کئی سالوں سے تربت میں کام کررہے تھے ، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ

ضلع بھر میں کام کرنے والے مزدوروں کی پروفائلنگ شروع کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کیچ

ڈیٹا ایک ہفتے میں مرتب کرلیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر کیچ

حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے ہمراہ چھ مزدروں کی لاشوں دو لواحقین کو لیکر ملتان روانہ ہوگیا

Daily Askar

Comments are closed.