لورالائی15 اکتوبر۔مسلم ایڈپاکستان کے زیر اہتمام 2023/24سے ضلع لورالائی میں معیاری تعلیم کی رسائی اورفروغ کے لیے کمیونٹی بسڈماڈل پراجیکٹ شروع کررہا ہے اس حوالے سے مسلم ایڈ پاکستان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت ضلع لورالائی میں کمیونٹی بسیڈ ماڈل پراجیکٹ فیز3کے حوالے سے افتتاحی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کابنیادی مقصد متعلقہ محکمہ جات اور اسکولوں کے اساتذہ کرام ptsmcممبران اور دیگرngoکے ممبران کو کمیونٹی بسیڈ ماڈل پراجیکٹ فیز3کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں اور اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ایڈ پاکستان کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے بہترین کارکردگی کو سراہا اور اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی اس موقع پر تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جمال الدین اوتمانخیل ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ مولاداد ناصر ودیگرنے بھی خطاب کیا تقریب میں ایس ایس پی آصف حلیم بلوچ کے علاہ محکمہ صحت کے نمائندگان سکولوں کے بچیوں اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے مسلم ایڈ پاکستان کے پراجیکٹ کمیونٹی بسیڈ ماڈل کی تعریف کی کہاکہ سکولوں میں درختوں کی ابمبٹ کو اجاگر کیاگیا مسلم ایڈ پاکستان کی ضلع لورالائی معیار تعلیم کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا اور بچیوں میں نمایاں مثبت تبدیلیوں کا اعتراف کیا ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اس پراجیکٹ کے مثبت اثرات کو دیکھتے ہوئے مزید اسکولوں کو شامل کرنے پر زوردیا آخر میں سعیداحمداور نیازشاہ واش کوآرڈینیٹر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کی کوشش کرنے رینے کا عزم کیا۔
Comments are closed.