چیف الیکشن کمشنر سے نگران وزیرِاعلٰی خیبر پختونخواہ کی ملاقات

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سے نگران وزیرِاعلٰی خیبر پختونخواہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگران وزیرِاعلی کی چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی. نگران وزیر اعلٰی نے صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات یقینی دہانی کرائی، سکندر سلطان راجہ نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے صوبے کا دورہ کرنے کا کہا ہے.

چیف الیکشن کمشنر سے نگران وزیرِاعلٰی خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائیرڈ ارشد حسین شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیرِ اعلٰی نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی.

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلٰی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، نگران وزیرِاعلٰی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کرصوبے میں آزادانہ، منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائےگی۔

Web Desk

Comments are closed.