ملتان جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

ملتان: ظاہر پیر سب ڈویژن میں ایک لاکھ روپے کے نادہندہ صارف کا لائن مین پر تشدد، نادہندہ صارف نے میٹر اتارنے والے لائن مین اللہ دتہ کو ساتھیوں سمیت تشدد بنایا۔ لائن مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صارف کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا، ترجمان میپکو

ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 119 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ 98 مقدمات کا اندراج، 6 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو 67 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا، خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے 8 لاکھ 45 ہزار روپے موقع پر وصول کرلئے گئے,ترجمان میپکو

ملتان میں میٹرز آہستہ کرکے 9 ٹیوب ویل اور گھریلو صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، ایک روز میں رننگ اور مستقل نادہندگان سے 5 کروڑ 89 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

ملتان,بہاولپور میں 15 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔ نادہندہ صارف کے زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے، ترجمان میپکو

Web Desk

Comments are closed.