کوئٹہ 15نومبر۔کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بیوٹی فیکیشن پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ حننف کبزئی،ایڈمیسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ کے علاؤہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پراجیکٹ کے پی ڈیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سالڈ ویسٹ پلانٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بیوٹی فیکیشن پلان پر عملدرآمد کرانے سے شہر میں سالڈ ویسٹ کے مسائل میں نمایاں کمی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ایک تیزی سے ترقی کرتا شہر ہے، جس کی آبادی 2023 میں 2 ملین سے زیادہ ہے۔ اس کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہر میں سالڈ ویسٹ کی مقدار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے موجودہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام ناقص ہے، جس کی وجہ سے شہر میں سالڈ ویسٹ میں اضافہ اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں روزانہ 2ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے لیکن محدود وسائل کی بنا پر صرف 6سو ٹن کچرے کو ٹھکانے لگایا جارہاہے جوکہ ناکافی ہے لہذا کوئٹہ کی روایتی خوبصورتی اور احسن کا بحال کرنے کے لیے ہمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو فروغ دینا ہوگا۔جبکہ پیدا شدہ کچرے کو ری سائیکلنگ کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے دیگر صوبے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔شہر کی اہم سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے بیوٹیفیکشن پلان پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اور ادارے فیزیبلٹی اسٹیڈیز کرکے رپورٹ جمع کریں تاکہ شہر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکے۔انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز شہر کی خوبصورتی ور بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ کوئٹہ ایک جدید،خوبصورت،صاف ستھرا اور ماڈل شہر بن سکے۔
Comments are closed.