ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے صفدرخان کا گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ

ہنزہ، ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے صفدرخان کا گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ

ہنزہ(پ ر) ڈائریکٹرجنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی صفدرخان ضلع ہنزہ میں یو این ڈی پی اور حکومت گلگت بلتستان کے باہمی اشتراک سے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ یواین ڈی پی کے صوبائی کوارڈنیٹر عبدالباسط سمیت گلاف ٹو اور جی بی ڈی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم نے ہنزہ کے گاؤں غلکین اور حسینی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت زیر تعمیر کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ سنٹرز اور قدرتی آفات سے متعلق پیشگی اطلاعی نظام ارلی وارننگ سسٹمز اور محفوظ پناہ گاہوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ممکنہ آفات کے روک تھام سے متعلق گلاف ٹو پراجیکٹ کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر یو این ڈی پی کے صوبائی کوارڈینیٹر عبدالباسط نے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادیوں کو ممکنہ آفات سے متعلق پیشگی اطلاع اور حفاظتی اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گلاف ٹو پراجیکٹ پر موثر انداز میں عملدرآمد کے سلسلے میں جی بی ڈی ایم اے کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے صفدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک آفت زدہ علاقہ ہے جس کے باعث یہاں کے لوگوں کی جان ومال اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مستقبل میں بھی اس خطے کو قدرتی آفات کے شدید خطرات لاحق ہیں جن سے بروقت نمٹنے اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے گلاف ٹو جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے انتہائی اہم اور مفت اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں دو سو سے زائد مقامات پر ارلی وارننگ کے جدید سسٹمز کی تنصیب سےنہ صرف مقامی لوگوں کو ممکنہ آفات کے خطرات سے بچنے بلکہ امدادی اداروں کو ان آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں بروقت اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔

Web Desk

Comments are closed.