ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس

نصیرآبادڈویژن15نومبر: ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف اپنا فریضہ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں حائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے سول ہسپتالوں بی ایچ یوز اور ار ایچ سیز میں عملے کی موجودگی سمیت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے اگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور انہی طبی سہولیات کی فراہمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اولین ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو سکے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ اس غیر حاضری کے عمل پر قابو پایا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.