لسبیلہ (اوتھل) 15 نومبر 2023: صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن صالح محمد ناصر نے ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ضیائ الرحمن، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن عبدالواحد شاکر بلوچ اور دیگر زمہ داروں کے ہمراہ ضلعی ایجوکیشن گروپ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد بھی موجود تھے۔ ضلع میں تعلیمی امور کے حوالے سے ضلعی ایجوکیشن آفیسر محمد انور جمالی نے تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کے منتظمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن صالح محمد ناصر نے کہا شرح خواندگی میں اضافے کے لیے شعبہ تعلیم سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھرپور انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے کونکہ قوم کے معماروں کی تعلیم و تربیت اساتذہ کے کندھوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس مد میں یونیسف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سکولوں کو مکمل فعال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے گا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام تر تبادلے اور اٹیچمنٹس کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہیں ہونگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ویڑن ہے کہ تعلیم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کیا جائے کیونکہ ملک و قوم میں ترقی بغیر علم کے نہیں آ سکتی لہذا تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں موثر کردار ادا کرنا ہو گا اور ہر فرد کو اپنا کام ایمانداری اور دلجوئی کے ساتھ کرنا ہوگا۔
Comments are closed.