ملتان: کم عمر ڈرائیورزکے والدین ہو جائیں ہوشیار، خبردار،صرف چالان نہیں ہوگا بلکہ موٹر سائیکل یا گاڑی تھانہ میں بند کی جائے گی
چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نعیم شاہد کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے 18 سال سے کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کم عمر ڈرائیوران کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تھانہ جات میں بند کی جا رہی ہیں جوجرمانہ ادا کرنے پر بھی بچوں کے حوالے نہیں کی جاتی۔ خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین ٹریفک پولیس کو تحریری حلفیہ بیان جمع کروائیں گے کہ ان کے بچے دوبارہ ایسی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ اس کے بعد سی ٹی او ملتان کے حکم پر ایسے بچوں کے زیر استعمال گاڑی یا موٹر سائیکل والدین کے حوالے کی جائے گی۔ اس حوالے سے سی ٹی او ملتان نے تھانہ سیتل ماڑی میں کم عمر ڈرائیوران کے والدین سے خطاب کیا اور انہیں اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے جاری اس مہم میں ساتھ دینے کی ہدایت کی۔ والدین نے یقین دہانی کروائی کہ وہ دوبارہ کسی صورت اپنے بچوں کے حوالے موٹر سائیکل یا گاڑی نہیں کریں گے۔
Comments are closed.