گلگت چیف الیکشن کمشنر نے عوامی حلقوں،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی پر زور اپیل پر ڈسپلے سینٹرز کی مدت میں مزید 10 دنوں کی توسیع کردی۔

گلگت 15 دسمبر (نمائندہ عسکر) تفصیلات کی مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے جانب سے ابتدائی انتخابی فہرستوں میں اندراج،اخراج اور ترمیم کا عمل یکم نومبر 2023 سے شروع ہو کر 15 دسمبر 2023 تک ختم ہوگیا تھا۔

عوامی حلقوں، سیاسی جماعتوں اور گلگت بلتستان کے معززین نے ووٹر لسٹ کے اندراج، اخراج اور اصلاح کے مذکورہ عمل میں مزید توسیع کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو موصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں، معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ابتدائی انتخابی فہرستوں کے اندراج/اخراج اور ترمیم کے عمل کی مدت میں مزید 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے 25 دسمبر 2023 تک بڑھا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گلگت بلتستان بھر کے تمام نظرثانی کرنے والے حکام، رجسٹریشن افسران، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، ڈسپلے آفیسرز کو ڈسپلے سینٹرز کی مدت میں مزید دس دن کی توسیع کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.