چوک سرور شہید کی حدود اڈا ریاض آباد غریب نصیر کباڑیہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

داٸرہ دین پناہ15 دسمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر): پولیس سیاسی دباؤ پر ڈھیر کاروائی کرنے سے گریزاں مدعی کی بجائے ملزم کی سرپرستی کرنے لگی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کی حدود اڈا ریاض آباد چکنمبر 617/TDA کے رہائشی نصیر کباڑیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں سگا بھائی شبیر نے سیاسی پشت پناہی کے سبب میرے مکان پر زبردستی قبضہ جما لیا اور میری بیوی معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر بہمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا،

انہوں نے کہا کہ اہلخانہ سمیت مجھے انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا بلکہ الٹا ملزم جو کہ سیاسی اثر رسوخ کا حامل شخص ہے جس کی اب پولیس سرپرستی کر رہی ہے میرا موقف تک نہیں سنا گیا بلکہ الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تھانہ چوک سرور شہید میں تمہیں دیکھا گیا تو لاکر میں بند کر دیں گے۔ نصیر کباڑیہ نے اہل علاقہ سمیت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں آر پی او ڈی جی خان، کمشنر ڈی جی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Web Desk

Comments are closed.