اسلام آباد 15 دسمبر (نمائندہ عسکر) لوک ورثہ نے نیشنل لائبریری آف پاکستان اور نیشنل آرکائیو ز کے تعاون سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے حوالےسے خصوصی پروگرامزترتیب دیے ہیں جو 17 دسمبر سے 25 دسمبر تک لوک ورثہ شکرپڑیاں میں جاری رہیں گے۔
ان پروگراموں میں کتابوں اور نادر نمونوں کی نمائش، تصاویر کی نمائش، دستاویزی فلمیں وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پیر 18 دسمبر کو 3:00 بجے ورثہ میوزیم میں منعقد ہو گی۔اس تقریب میں کیک کٹنگ اور ملی نغموں کا ایک شو بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے شامل ہیں
Comments are closed.