نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ٹانک پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ٹانک پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں،پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جوانوں نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں جنہیں کچل کر دم لیں گے،وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کی سازش کرنے والے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.