سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔سپیکرنے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

Web Desk

Comments are closed.