اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن کوجواب کیلئےنوٹس جاری کر دیا۔جمعہ کے روزشہری کرامت کی درخواست پر وکیل تیمور اسلم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.