ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گرد حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور۔ 15 دسمبر (نمائندہ عسکر):ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)ٹانک افتخار شاہ نے پولیس اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو اڑایا، پولیس لائن میں موجود تمام نفری کو بحفاظت نکال لیا گیا، مزید دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملہ رات 3 بجے کے قریب کیا جس کے بعد ڈیرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور دہشگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Web Desk

Comments are closed.