ای سی سی نے کے۔الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے اداروں کے درمیان ٹی ڈی اے، آئی سی اے، پی ٹی اے اے اور ثالثی کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے۔الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے اداروں کے درمیان ٹی ڈی اے، آئی سی اے، پی ٹی اے اے اور ثالثی کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو یہاں نگران وفاقی وزیر خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ، وزیر نجکاری فواد حسن فواد، وزیر بجلی و پٹرولیم محمد علی، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے۔الیکٹرک کے ساتھ ٹی ڈی اے، آئی سی اے، پی ٹی اے اے اور ثالثی معاہدوں کے مسودے کی منظوری سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ وزارت توانائی کے حکام نے کمیٹی کو ای سی سی کے ممبران کے مشاہدات پر بریفنگ دی اور سی پی پی اے جی کے کام کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کیں۔

تفصیلی بحث اور غوروخوض کے بعد کمیٹی نے کے۔الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے اداروں کے درمیان ٹی ڈی اے، آئی سی اے، پی ٹی اے اے اور ثالثی کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو کے۔الیکٹرک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے متعلق منصوبہ کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ منصوبے میں بجلی کی قیمت کو کم کرنے اور سبسڈیز پر توجہ دی جائے۔

Web Desk

Comments are closed.