نگران وزیراعلی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی ٹانک پولیس لائنز اور جمرود چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں کی مذمت

پشاور۔ 15 دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ٹانک پولیس لائنز اور جمرود مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگرد حملوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعلی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کیلئے سیکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں. نگران وزیراعلی سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

Web Desk

Comments are closed.